کوئٹہ:گوشہ ادب اور سیلز اینڈ سروسز کے مالک منصور بخاری لاہور میں انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق گوشتہ ادب اور سیلزاینڈ سروسز کے مالک منصور بخاری کو طبعیت ناساز ہونے پر لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گئے مرحوم کی تدفین لاہور میں کردی گئی ہے،
مرحوم سابق وزیر اعلیٰ میر جان محمد جمالی کے پریس سیکرٹری بھی رہے جبکہ بلوچستان کے ادبی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے انکی انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،
سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد جمالی نے انکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی ادبی شعبے کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں انکی وفات سے ہم ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں جنکی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی