|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2020

کراچی :سندھ میں موجودافغان مہاجرین کی آباد کاری کیخلاف عوامی جمہوری پارٹی انٹیلیکچوئل فورم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

مظاہرے کی قیادت عوامی جمہوری پارٹی انٹیلیکچوئل فورم کے سیکریٹری امان اللہ شیخ، رابطہ سیکریٹری امداد پنہور نے کی، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امان اللہ شیخ و دیگر نے کہا کہ سندہ میں غیر مقامی کی آبادکاری سے معاشی بدحالی پیدا ہورہی ہے۔ صوبے میں فتنے اور فسادات بڑھ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان غیر مقامی افراد کا سندھ میں زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ یہ لوگ جہاں سے آئے ہیں وہاں واپس چلے جائیں۔ سندھ میں موجودہ افغان پناہ گیزینوں کو جلدی ان کے وطن افغانستان واپس بھیجا جائے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو ہر قسم کی پراپرٹی اور جائیداد وغیرہ کی خریداری پر پابندی عائد کرے

اور مقامی لوگوں کے اوپر ہونے والے مظالم اور سیاسی و معاشرتی اور معاشی استحصال کو فوری بند کرے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اپنے آئینی اور قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو جلداپنے ملک واپس بھیجنے کا بندوبست کرے۔