|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2020

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پاک افغان بارڈر چمن کی بندش کے مسئلہ کے جائزہ اور اس کے حل کے لئے سفارشات وتجاویز کی تیاری کے لئے قائم کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے گذشتہ روز کے دورہ چمن کے حوالے سے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

کمیٹی صوبائی وزراء نورمحمد دمڑ، میر ضیاء لانگو، سینیٹر منظور احمد کاکڑ اور اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی اور مبین خان پر مشتمل ہے۔اس موقع پر طے کیا گیا کہ کمیٹی دورہ چمن کے دوران سیاسی رہنماؤں، چیمبر آف کامرس، تاجروں اور سرحد پر کام کرنے والے لوگوں سے ہونے والی بات چیت کی روشنی میں متعلقہ وفاقی وصوبائی محکموں کے حکام سے ملاقات کرکے مسئلہ کے حل کے لئے اپنی سفارشات اور تجاویز تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔