|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2020

کوئٹہ: شادی ہالز کی بندش،ماکان نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ گزشتہ روز شادی ہال مالکان کی جانب سے شادی ہالوں کی بندش کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل بہلول کاسی کے توسط سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ لاک ڈاون کے دوران شادی ہالز کی بندش سے مالی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذاء احتیاطی تدابیر کے تحت شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ عالمگیر وباء کورونا وائرس کے پاکستان میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لاک ڈاؤن کیاگیا اور تمام تر کاروباری مراکز،دکانیں،تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔