نوکنڈی: سیندک کے مقام پر گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ ایم آر ڈی ایل کمپنی کے چیئرمین خوشوپنگ نے کہا کہ سیندک پراجیکٹ پاکستان اور چین کی گہری دوستی کی ایک فخریہ مثال ہے جہاں پاکستانی اور چینی بھائیوں کیطرح کام کررہے ہیں جوکہ ہمارے لیے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراجیکٹ کے ایک شعبہ سمیلٹر میں کام کے آغاز کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سیمینار میں کمپنی کے اعلی آفیسران بشمول کمپنی کے چیرمین اور صدر موجود تھے چئیرمین خوشوپنگ نے کہا سمیلٹر فرنس کی اگنیشن سرمنی جو سال میں ایک بار ہوتا ہے سیندک کاپر گولڈ پروجیکٹ کا ایک اہم سالانہ پروگرام ہے ملازمین جن میں چائنیز اور پاکستانی دونوں برادرز شامل ہیں اور دوسری تمام ریجن کیلئے سب خوشی کی بات ہے کیونکہ اگنیشن امید کی نمائندگی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں خدمات سر انجام دینے کے بعد میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس لمحے ہم نہ صرف ایک ہی خوشی اور پر مسرت تقریب میں شریک ہیں بلکہ جوش و خروش بھی رکھتے ہیں آج ہم سملیٹر کی تیاری کو دوبارہ ممکن بنایا ہے اس عظیم کارنامے کو سرانجام دینے اور اسے خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تمام متعلقہ اداروں کی مخلصانہ کوششیں ساتھ رہی ہیں۔
خواہ وہ چاہنا حکومت کی جانب سے ہوں یا پاکستان سے اس ضمن میں چینی حکومت کی بیرون ملک کاروباری اداروں کے دوبارہ کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لئے پْرعزم حمایت کی بدولت گرین چینل کھل گیا ہے انہوں نے کہا کہ چین کی میٹلورجیکل کارپوریشن، چائنا منمیٹلز کارپوریشن، ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامیہ کمیشن، پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور کراچی میں چینی قونصل خانہ سمیت دیگر اداروں اور محکموں نے باہمی تعاون۔
اور بھائی چارہ اور ریجن کے وسیع تر معاشی ترقی اورعوامی فلاو بہبود کے جذبے سے سرشار ہوکرساہندک میں سملیٹر کے ابتدائی کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے پروجیکٹ کے ساتھ تعاون کیا مسٹر خوشوپنگ نے مزید کہا کہ آج کی یہ کامیابی ایک فرد واحد کی کامیابی نہیں بلکہ ایک منظم ٹیم ورک کے سلسلے ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ساہندک پراجیکٹ سے جڑے ہوئے۔
ہر اس شخص اور ادارے نے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو خلوص اور بخوبی سے نبھا کر ایم آر ڈی ایل کمپنی کو عظیم کامیابی سے ہمکنار کردیا ہے اس سلسلے میں وازارت توانائی پاکستان، وزارت خارجہ امور، این سی او سی، پی سی اے اے، این آئی ایچ، پی آئی اے، ایف سی اور ایس ایم ایل کی مکمل حمایت کے تحت ہم اس سنگ میل تک پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ پرجیکٹ کی بقاء کیلئے اور بلوچستان اور چاغی میں خوشحالی اور سماجی ترقی کو یقینی بنانے اور ایک مستحکم معاشی صورت حال تخلیق کرنے کیلئے سملیٹر کی۔
پیداوار دوبارہ شروع کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے آج سمیلیٹر اگنیشن ایک چینجنگ مراحل سے گذر کر فتح یابی کے معراج کو پہنچ چکی ہے انہوں کواویڈ 19جس نے ساری دنیا کی معیشتوں کو متاثر کیا ہر چھوٹا بڑا کاروبار یا کمپنی متاثر ہوے بغیر نہیں رہ سکا یہاں ساہندک میں بھی اسکی وحشت کے سایے منڈالنے لگے اور نقصانات کی شروعات ہوئی مگر جیسے کہ میں کہہ چکا ہوں کہ تمام عملے اور پاکستانی اور چاہنیز ادروں کی کاوشوں کی وجہ سے ہم نے ہر طرح کی چیلنج کو شکست دی اس مقابلے میں جس میں بڑے پیمانے پر کواویڈ 19 کی وبا ہے۔
اس کی وجہ سے قید تنہائی میں مبتلا افراد کی تنہائی اور آزادانہ گھومنے پھرنے اور سہولیات سے یکسر محرومی اور ان قید و بند میں ہوتے ہوئے اپنے کام کی دیکھ بھال اور مشینوں کی مرمت کے لئے دن رات کام کرنا کوہی معمولی بات نہیں یہ ایک جنگ سے کم نہیں اور ہمارے تمام ملازمین اور متعلقہ اداروں کے افراد کسی سپاہی سے کم نہیں جنہوں نے اپنی صحت اور زندگی کو حفاظت کے ساتھ ساتھ کامیابی کو حاصل کیا جو ایک عظیم فتح ہے۔