|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2020

تفتان: سیندک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ میں کام کرنے والی کمپنی ایم آر ڈی ایل مینجمنٹ کے چیئرمین مسٹر خوشوپنگ نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد لوگوں کو اپنی روزگار کو پیدا کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دنیا کے تمام صنعتوں کے کاروباری ادارے مالی مشکلات میں پھنس چکے تھے انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کاروباری اداروں کو وبائی امراض کی روک تھام۔

ملازمین کی کمی اور ملازمین کے لیے چھٹی کا انتظام کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا انہوں نیکہا سیندک پراجیکٹ ایم آر ڈی ایل مینجمنٹ نے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرکے اس عمل اور روزگار کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی ملازمین کی صحت کی ضمانت دی اور بالآخر مقامی ملازمین کی ذریعہ معاش کے طریقہ کار کو بہتر بنایا۔

اور کمپنی نے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے اپنی طرف سے ماسک،سینٹائزر اور دیگر حفاظتی مواد خرید کر ملازمین میں تقسیم کیا انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل نے حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق وبائی امراض کی روک تھام میں کوشش کی گئی انہوں نے کہا ملازمین کو باضابطہ طور پر چھٹی لینے کی اجازت دی ہے ایم آر ڈی ایل مینجمنٹ ملازمین کی جانی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے 191 ملازمین کو واپس بلایا جو کہ کورونا وائرس سے پہلے چھٹی پر گئے تھے جن میں سے 109 ملازم واپس اپنی ڈیوٹیاں ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے 55 افراد کے قریب ملازمین واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ رہے ہیں چونکہ وباء کے خاتمے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے اور یہ پراجیکٹ دور دراز کے علاقے میں محدود طبی شرائط کے ساتھ ہے اس لیے کہ پراجیکٹ میں واپس آنے والے ملازمین اور اہلکاروں کی حفاظت کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ایم آر ڈی ایل مینجمنٹ نے ملازمین کی واپسی پر ان کے لئے قرنطینہ سینٹر کا قیام بھی عمل لایا ہے جوکہ ایک سو بیس کمروں پر مشتمل ہے اور وہاں حکومتی ایس او پیز کے تحت انھیں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہے۔