چمن : مرکزی انجمن تاجران بلوچستان مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان باڈر باب دوستی کو پیدل آمدورفت اور مال مویشی کو لانے کی اجازت دی جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے ضلعی صدر داد شاہ پژواک، حاجی رحمت اللہ رحمت، حاجی محمد قاسم شہزادہ، محمد نعیم آزاد، محمد زمان، محمد اکرم، حاجی محمد عمر، محمد حسن اچکزئی، جیلانی اچکزئی، سعداللہ خان، محمد قسیم پوپل، بسم اللہ شاکر اور دیگر نے کہاہے
کہ پاک افغان باڈر پر مال مویشی کی پابندیا پوری طور اٹھا دی جائے تاکہ تاجراور غریب عوام کو سنت ابراہیمی سے محروم نہ رہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چمن پاک افغان باڈر پر ایف سی کے خود ساختہ قانون کے ختم کرکے پیدل آمدورفت اور مال مویشی لانے کی اجازت دی جائے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے آنے والوں مسافروں اور بکرا منڈی پر چھاپوں کی نوٹس لے۔ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ عید قریب آتے ہی چمن شہر میں ڈکیتی اور چوروں کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔