کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے نواں کلی میں تحفظ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ نظریاتی سیاست میں مقصد کا حصول ہی اصل ثمر ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ مختلف نظریات کل حامل جماعتیں مقصد کے حصول کیلئے طریقہ کار وضع کرتے ہیں کبھی کامیاب اور کبھی ناکام ہوتی ہیں۔
اور کبھی مقصد کیلئے بے تحاشا خون بہہ جاتا ہے دنیا میں واحد سیاسی نظریاتی جماعت جمعیت علماء اسلام ہے جس میں مقصد کے حصول یعنی اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام کیلئے اپنے عقل فہم وفراست سے طریقہ کار وضح کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر اپنی طرف سے وضع کیا جائے گا تو کامایبی نہیں ہوگی اللہ کے عادلانہ نظام کو اس دنیا میں پہلی مرتبہ سرور کائناب محمد مصطفیؐ نے نافذ کیا نظام دھرتی پر نافذ کرنا یقینی ہوسکتا ہے۔
ان کی سریت پر عمل کامیابی کی دلیل ہے ان کے سیاسی عمل اور تمام دنیا کے سب سے عظیم قائد کی قائدانہ صلاحیتوں کا مطالعہ کیا جائے تو اللہ کی رضا پانے کیلئے دنیا وی خواہشات کو پاؤں تلے روندنے کا عمل اسلامی نظام کے نفاذ کا ذریعہ ہے اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے ذاتی مفاات کو قربانی کرنا کامیابی کا وسیلہ ہے۔
جھوٹ،فریب دھوکہ سے مکمل اجتناب اور حق وصداقت کی آواززندگی ہر شعبے میں بلند کرنا آرزؤں کی تکمیل کا باعث ہے نبی کریمؐ نے 13سال کی پر خلوص محنت کے چرچے پر سو عام تھے اس لئے اگر نبی اکرم کے نعش قدم کو خلوص سے اپنا یا جائے تو اللہ سے مانگنے کاماحول میسر ہوگا کیونکہ اللہ چاہیے گا تو مراد پوری ہوگی اور اخلاص کے ماحول میں جدوجہد کرتے وقت اللہ سے دعا کرتا ہے۔