|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2020

تربت: امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے حیات بلوچ شہید کے بھائی نسیم مرزا کو فون کرکے واقعہ کی شدید مذمت کی،خاندان سے تعزیت کی،انھون نے کہا کہ سیکورٹی ادارے عوام سے ٹیکس اس لیے وصول کرتے ہیں کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرین لیکن بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں عوام محفوظ نہیں والدین کے سامنے نوجوان بیٹے کے قتل نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ہے۔

قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،سیکورٹی ادارے عوام کے ساتھ رویہ درست رکھیں،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں بلوچستان کے عوام آزاد اور خود دار ہیں،ان کے قبائلی روایات ہیں ان کی قبائلی روایات کا خیال رکھا جائے،جماعت اسلامی بلوچستان میں ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں ہوگی۔