|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2020

کوئٹہ: پاک افغان سرحد باب دوستی محرم الحرام کی وجہ سے 9 ویں محرم کو بند رہی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں نویں اور دسویں محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں چمن کے ساتھ پاک افغان بارڈر باب دوستی کو 2 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اس دوران باب دوستی سے افغانستان کے ساتھ ہر قسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل رہے گی۔

پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے کے امیگریشن آفس اور ویزا سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئٹہ چمن شاہراہ پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں علاوہ ازیں پاک ایران بارڈر کے سرحدی شہر تفتان میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے ایرانی سرحدی حکام نے تجارتی پوائنٹ کو بند کر دیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہرتفتان یوم عاشورہ کے موقع پر ایرانی سرحدی حکام نے سکیورٹی کے خدشات پر دو متصل تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ اور مشترکہ بازارچاہ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

البتہ پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ بدستور کھلا ہے اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے دو تجارتی گیٹ کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کیا ہے یوم عاشورہ کے موقع پر پاک ایران سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔