|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2020

کوئٹہ:بلوچستان کے جنوب مشرقی ضلع صحبت پور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کا انوکھا اقدام ،اپنے ہی ماتحت کی جوائننگ (حاضری)رپورٹ یہ کہہ کر مسترد کردی کہ ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے ) کی ہدایات ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالے لیٹر کے مطابق ضلعی منتظم صحت صحبت پور نے 17اگست 2020کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان سے صحبت پور ٹرانسفر ہونےوالے خلیل احمد مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن افسر کی حاضری رپورٹ یہ کہہ کر مسترد کردی

کہ ایم پی اے کی ہدایات ہیں محکمانہ ٹرانسفر پوسٹنگ ہر ضلع میں ہوتی ہے جبکہ ضلعی منتظم صحت سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل صحت کو جوابدہ ہوتا ہے نا کہ وہ کسی اسمبلی ممبر کے احکامات کی بجاآوری کرکے خلاف قانون اقدامات کرےاور ارکان اسمبلی کو بھی محکموں میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنےکا کوئی اختیار نہیں ہے مذکورہ اقدام نا صرف ملازم کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے

بلکہ مذکورہ افسر کی جانب سے ایم پی اے کی ہدایات بجا لانا اور اپنے ہی محکمہ کے احکامات کی نفی و غیر قانونی فیصلہ ہے ضلعی افسرکو اختیار ہے کہ وہ کسی ملازم کے تبادلے کو قانونی جواز و مصدقہ اعتراض کی صورت میں واپس محکمہ کو تحریری طور پر آگاہ کرسکتا ہے مگر ایسے سیاسی اثرو رسوخ کی بناء پر کسی ملازم کی حاضری رپورٹ مسترد کرنا کسی طور پر جائز و قانونی عمل نہیں ہے.