خضدار (نمائندہ آزادی) تنظیمات اہل سنت کی جانب سے علامہ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نورانی کی قیادت میں ناموس رسالت ﷺ وناموس صحابہ رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان میں ایک ریلی المرکز الاسلامی جا معہ سنان بن سلمہ خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نورانی پروفیسر طارق جان نقشبندی مولانا محمد قاسم قاسمی مولانا محمد عالم مولانا عطامحمد مولانا سیف اللہ حسینی مولانا جلیل احمد مولانا ہدایت اللہ مولنا عبدالرشید مولانا محمد عارف نورانی مولانا سمیع اللہ مولانا عبدالحکیم مولانا مسرور احمد حلیمی مولانا محمد کریم مولانا عبدالغفور اور دیگر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست مدینہ کی طرز پر عوام کو انصاف دلانے کی باتیں تو کررہی ہے
لیکن قادیانیت کی فروغ اور ناموس رسالت ﷺکی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو کڑی سزا دلوانے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں علما کرام نے کہا کہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم ناموس رسالت اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے مرتکب کسی بھی لعین کو انجام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہم ایسے گمراہوں کو ریاستی اداروں اور ملکی قوانین کے مطابق سزا کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو سرعام پھانسی کو مطالبہ کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اسلام اور دین مذہب میں گستاخی کرنے والوں کے لیئے پاکستانی قوانین میں واضح طور پر سزائیں مختص ہیں تو پھر دیر کس بات کی ہے علما کرام نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے ہم کسی تشدد یا بد امنی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے لیکن یہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کسی نے بھی ہمارے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کا مرتکب پایا گیا تو پھر ہماری صبر و تحمل کا تعین ممکن نہیں ہوگا دریں اثنا مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے صحابہ اور اہل بیت کی محبت میں ایک ریلی نکالی گئی اور جلسہ بھی منعقد ہوا ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق اہلیان خضدار کی جانب سے دفاع صحابہؓ اور دفاع اہل بیتؓ ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی رہنماوں نے شرکت کی ریلی ارباب کمپلیکس سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے ہوتاہوا آزادی چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی۔
ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوار یلی کی شرکاء سے پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما حافظ ثناء اللہ فاروقی،جمعیت نظریاتی کے راہنما سید ثناء اللہ شاہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا امان اللہ مینگل،سنی رابطہ کمیٹی کے رہنما قاری اللہ بخش فاروقی،مولانا شبیر احمد جمیعت علماء اسلام کے راہنما مولانا محمد قاسم مینگل۔سنی علما کونسل کے رہنما مولانا رحیم اللہ فاروقی بی این پی عوامی علماؤنگ کے راہنما حافظ عبدالرازق شاہوانی پاک سر زمین پارٹی کے رہنما میر عمران ساسولی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہؓ اور اہل بیتؓ* ہمارے ایمان کے حصے ہیں لہذا صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ہیں مقررین نے کہا کہ محرم الحرام میں اسلام آباد میں آصف علوی معلون اور کراچی میں تقی جعفری ملعون نے صحابہؓ کی شان میں تبرہ کیا ایسے گستاخوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں عبرت ناک سزادی جائے۔