سبی: بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ میرگہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی سوچ فلسفہ فکر ہمارے لیے مشعل راہ ہے بلوچستان کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں بلارنگ نسل عوامی خدمت ہماری پارلیسیوں کا تسلسل ہے جو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا
سبی سمیت بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے جمہوری وطن پارٹی صوبائی و وفاقی اسمبلی میں آواز بلند کررہی ہیں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سٹرکوں کے نظام کر درست کرکے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کررہے ہے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی کی قیادت پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر بشیر احمد باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد، حید ر بگٹی سمیت صوبائی عہدیدارو کارکناں کی بڑ تعداد بھی موجود تھے۔،بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا آج عوام نے ووٹ کی طاقت سے جمہوری وطن پارٹی پر جو اعتماد کا اظہار کیا
اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی سمیت ہم عوامی مسائل ومشکلات کا دور کرنے کیلئے سیاسی میدان میں سرگرم ہیں حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ہم وعدے نہیں
بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کا استعمال ممکن بنائیں گے جمہوری وطن پارٹی عوام کے درمیاں رہ کر ان کے مسائل ومشکلات کاازالہ کرے گے آج جمہوری وطن پارٹی کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان بھر میں پارٹی مقبولیت اضافہ ہورہا ہے
اب ہماری بھی فرض ہے کہ عوامی مسائل کا تدارک ممکن بنائیں اس موقع پر میر بشیر احمد باروزئی نے پارٹی کو مضبوط منتظم کرنے کے علاوہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی،نوابزادہ گہرام خان بگٹی، نوابزادہ چاکر خان بگٹی کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عوامی مسئلہ مسائل کے حوالے سے بھی آگہی فراہم کی۔