تربت: سی پیک کے تحت بھرتی شدہ لیویز اہلکار گیارہ مہینہ بعد بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔اطلاع کے مطابق گزشتہ سال سی پیک کی حفاظت کے لیے لیویز فورس میں بھارتی شدہ درجنوں اہلکار گیارہ مہینہ ڈیوٹی دینے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ان میں کچھ اہلکار ایسے ہیں جنہیں مہینے میں کٹوتی کے ساتھ تنخواہ کی مد میں ادائیگی ہورہی ہے جبکہ کئی ایسے اہلکار بھی ہیں جنہیں ابھی ایک مہینے کی تنخواہ تک ادا نہیں کیا گیا اور وہ مسلسل تنخواہ کے بغیر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
لیویز اہلکاروں نے ڈی جی لیویز فورس بلوچستان مجیب الرحمٰن کمبرانی، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی اور ڈی سی خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ سے گزارش کی ہے کہ انہیں فورا تنخواہیں دی جائیں تاکہ ان میں پایا جانے والا بے چینی ختم ہو۔