|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2020

مستونگ: چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی کے سربرائی میں قبائلی عمائدین نے چند روز قبل کھڈکوچہ کے مقام پر روڈ حادثہ میں شہید ہونیوالے 4 نوجوانوں کی خون کے لیئے کوچ مالک پر ایک کروڑ جرمانہ دینے کا فیصلہ کر کے دونوں فریقین کے درمیان تصفیہ کر دیا گیا۔تفصلات کے مطابق 8 ستمبر کے شام قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر کراچی جانے والے مسافر کوچ اور کار گاڈی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کھڈ کوچہ کے رہائشی منیر آحمد شاہوانی کے 3 جوانسال بیٹوں سمیت ایک قریبی رشتہ دار شہید ہوئے تھے۔؎

جبکہ آج کوچ مالکان نے قبائلی رسم و رواج کے مطابق قد آور قبائلی شخصیات علما کرام پر مشتمل ایک وفد نے میڑھ لے کر شہدا کے والد منیر آحمد شاہوانی اور دیگر ورثاء کے گھر شاہوانی ہاوس کھڈکوچہ تشریف لائے۔جہاں شاہوانی قبائل کی جانب سے چیف آف بیرک نواب محمدخان شاہوانی،،ٹکری مجیب الرحمن شاہوانی،شاہوانی،ٹکری احترام الحق شاہوانی،ٹکری نواب خان شاہوانی،ٹکری مولابخش شاہوانی،مفتی عبدالستارشاہوانی،میر مجیب شاہوانی چئرمین عطاء محمدشاہوانی منیراحمدشاہوانی،حاجی قادربخش شاہوانی حاجی خالقدادشاہوانی حاجی نوراحمدشاہوانی و سمیت شواہوانی قبائل کے معززین و معتبرین و دیگر بھی کثیر تعداد میں موجودتھے۔

جبکہ کوچ مالک کی جانب سے لہڑی قبائل کی جانب سے آغا سلام شاہ اور حاجی میر دولت خان لہڑی کے سربرائی میں وڈیرہ لعل شاہ حیدرزئی لہڑی ٹکری محمدحیات لہڑی ٹکری جانوخان لہڑی و دیگر معززین و معتبرین اور علماء کرام شامل تھے آئے۔اس موقع پر پیش آنے والے واقع پر تفصیلی گفت و شنید کے بعد میڑھ میں شامل تمام عمائدین اور چیف آف بیرک نواب شاہوانی اور علماء کرام نے کوچ مالک کو قصور وار ٹھراتے ہوئے شہداء کے ورثاء کو بطور جرمانہ فی کس 25 لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر 1 کروڑ روپے خون بہا کے عیوض ادا کرنے کا فیصلہ کر کے دونوں فریقین کے درمیان تصفیہ کر دیا۔

اس موقع پر نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ اس دردناک سانحہ کا ازالہ ممکن نہیں ہیں مگر جرمانہ اس لیئے عائد کی گئی ہے کہ گاڑی مالکان آئندہ کے لیئے محتاط ہو جائے۔انہوں نے کوچ مالکان سمیت اس قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے تمام گاڑی مالکان آئندہ محتاط رہے انسان کو انسان سمجھ کر گاڑی چلانے میں ضرور احتیاط برتے۔