|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2020

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اقبال انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ(IRD) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان اوراسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمعصوم یاسین زئی نے باہمی رضا مندی کے تحت دستخط کئے۔اور دونوں اداروں کے سربرہاں نے باہمی سمجھوتے کے کاپیوں کا تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جامعہ کے ڈین فیکلٹی، سینئر اساتذہ اوردیگر بھی موجود تھے۔ باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے باہمی مفاد کو مدنظر رکتھے ہوئے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ اور مشترکہ طورپر ٹریننگ اور مختلف ڈگری پروگرامز کے فروغ کے لئے تعاون و اشتراک عمل کو بروء کار لائیں گے اور اپنے ایم فل اور پی ایچ ڈی کورس ورک اور جنرل کی اشاعت میں ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔

اور اس بابت جامعہ بلوچستان میں اقبال انسٹیٹیوٹ کے فوکل پرسن اسکالر اپنے خدمات سرانجام دیں گے اور انہیں 40000ماہا نہ ماوضہ دیا جائے گا اور دونوں اداروں کے مفاد کو مدنظر رکھ کر ایک دوسرے کے ساتھ انتظامی خیالات کا تبادلہ خیال کریں گے۔ اور دونوں ادارے تحقیقی پروجیکٹ اور ووکیشنل ایجوکیشن کو پروان چڑھائیں گے۔ اساتذہ اور طلباء و طالبات کے درمیان تبادلوں سیمینار، ورکشاپ، کانفرنسز کا مشترکہ طور پر انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ویڈیو کانفرنسز کے زریعے لیکچر پروگرامز اور ایک دوسرے کے پالیسی ساز اداروں کے نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ جدید علمی و تحقیقی اصول کو ممکن بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون و اشتراک عمل انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ ایک دوسرے کے علمی تجربات و معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے دور حاضر کے تقاضوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

اس بابت جامعہ بلوچستان ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی سمجھوتوں کو یقینی بناتے ہوئے صوبے میں معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہیں اور یقیناََ موجودہ سمجھوتے سے دونوں اداروں کے اساتذہ اور طلبہ استفادہ کریں گے۔اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا ایک قدیم علمی درسگاہ ہے۔ اور دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے سمیت تعلیمی، تحقیقی، تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔

اور جدید تحقیق کے اصول و نئی خصوصیات کی دریافت اور کار آمد تجربات کو علمی ترقی اور معاشرے کی بہتری کے لئے بروء کار لایا جائے گا۔ جو کہ تعلیمی اداروں کا اصل مقصد اور جستجو ہے۔