|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون کو مکوں اور لاتوں سے بری طرح زدوکوب کرنے والے شخص کو 3سال قید کی سزا سنادی گئی۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رانا ایلسمار نامی خاتون نومبر 2019 میں 38 ہفتوں کی حاملہ تھیں اور حجاب میں آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایک کیفے میں موجود تھیں جہاں مجرم لوزینا نے ان پر حملہ کردیا تھا۔

حملہ آور شخص نے حاملہ مسلمان خاتون پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی تھی جس کے باعث وہ زخمی بھی ہوگئیں تھی جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔

عدالت نے واقعے میں ملوث ملزم کو مجرم ٹھہراتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس دوران مجرم نے عدالت میں بھی مسلمانوں کے خلاف فقرے دہرائے جو اس نے حملہ کرتے وقت خاتون پر کسے تھے۔

خیال رہے کہ اس حملے میں خاتون نے پیٹ میں موجود بچے کو بچانے کی کوشش کی تھی جو کہ کامیاب رہی تھی اور  کچھ ماہ بعد ہی بچے ’زین‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔