|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت پیش کر کے ملزمان کا 12 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

کہ ملزم سابق ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر ایم ایس ڈی ڈا کٹر ذوالفقار علی بلوچ نے میڈیکل ٹیکنیشن اینڈ پروپرائیٹر علی عمر انٹر پرائیزز، خالد بھٹی اور فقیر حسین نے نہ صرف بیپرا رولز کی خلاف ورزی کی بلکہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے قومی خزانے کو 40 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ملزمان کو احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی کے رو برو پیش کیا گیا، نیب کی استدعا پر احتساب عدالت نے ملزمان کو 12روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔