|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2020

بیجنگ: چین کی معروف خاتون وی لاگر کو ان کے سابق شوہر نے اس وقت پٹرول چھڑک کر نذر آتش کردیا جب وہ سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں 30 سالہ ٹک ٹاک اسٹار لامو 14 ستمبر کو لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں کہ ان کے سابق شوہر نے پہلے چاقو کے وار کیئے اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

خاتون کے ٹک ٹاک پر 8 لاکھ 85 ہزار فالورز تھے۔ٹک ٹاک اسٹار کا جسم 90 فیصد تک جھلس گیا تھا انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں دو ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ دیا۔ سابق شوہر تینگ مفرور ہے۔

خاتون ٹک ٹاک اسٹار نے گھریلو تشدد کے باعث چند ماہ قبل ہی شوہر سے طلاق لی تھی۔لامو کے دو بیٹے تھے، طلاق کے بعد عدالت کے حکم پر ایک بیٹا ماں اور ایک باپ کے ساتھ رہ رہا ہے تاہم شوہر دوبارہ شادی کے لیے ڈراتا دھمکاتا رہتا تھا اور انکار کی صورت میں اپنے پاس موجود بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔