چمن: جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز شہید اسلام مولانا محمد حنیف کانفرنس چمن بازار میں منعقد ہوا کانفرنس میں ہزاروں افرد اور کارکنان جمعیت نے شرکت کی،شہید اسلام مولانا محمد حنیف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدر ی۔
مولانا محمد حنیف کے جانشین اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمد قاسم جے یوآئی کے مرکزی سنیئر نائب امیر شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف، شیخ الحدیث علامہ مولانا عبدالکریم،شیخ الحدیث علامہ مولانا نظر محمد، شیخ الحدیث مولاناشراف الدین، شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام، مولانامفتی غلام حیدر،مولانا عبدالستار،مولانا عبدالخالق خادم،مولانا عبدالولی،مولاناخیر محمد، مولاناحافظ حمید اللہ،سابق ایم این اے حاجی روزالدین کاکڑ،حاجی حسن جان شمشوزئی،حاجی خدائے میرخان،خان آمان اللہ خان، مولانا محمدعیسیٰ، ملک عبدالخالق، حاجی عبدالباری ادرکزئی، حاجی محمد عثمان۔
حاجی امیرحمزہ،حاجی مجاھد خان نورزئی، حاجی عطا اللہ خان،ڈاکٹر رفیع اللہ، قاری امداد اللہ، ملابہرام، حاجی عبدالحلیم پہلوان، حافظ عبدالخالق سنی، مولانا مفتی جمال الدین نقشبندی،مولانا محمد صادق،مولانا حافظ شبیر احمد عثمانی، مولانا مفتی محمد مسلم عاجز، مولانا مفتی محمد قاسم حقانی، بشیراحمد ودیگر نے کہا کہ مولانا محمد حنیف شہید کے مشن کو پورا کرکے دم لیں گے حضرت مولانا محمد حنیف شہید کی شہادت امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے۔
اسلام ناموس رسالت اوروطن عزیز کی تحفظ کے سلسلہ میں شہیداسلام مولانا محمد حنیف کاقائدانہ کردارامت کا ترجمان تھا اوراس پر انہیں شہید کیا گیا۔جمعیت علما اسلام صرف سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جسکاسلسلہ پیغمبر علیہ السلام سے ملتاہے یہ عقیدہ ایمان جہاد اور فلسفہ حیات کی تحریک ہے، اس تحریک میں تکالیف اور شہادتیں بھی آئنگے، شہیداسلام محمد حنیف کاایک بڑاکردارتھا جہاں وجمعیت علما اسلام کے صف اول کے قائد تھے۔
وھاں وہ سماجی شخصیت اور دکھی انسانیت کی امیدوں کا مرکز تھا ایسے شخصیت کو راستہ سے ہٹانا دین وطن دشمن قوتوں کاکام ہے،لمحہ فکریہ ہے کہ ایک سال گذرنے کے باجود شہید اسلام مولانا محمد حنیف کے قاتلوں کا سراغ نہیں لگایاہے، موجودہ حکمران حکومت میں آنے سے پہلے بڑے دعوے کررہے تھے کہ اگر آٹااور چینی مہنگا ہوگیاتو وزیر اعظم ذمہ دار ہے،اب ہم شہیداسلام مولانامحمدحنیف کے قاتل کس کو ٹھہرائے؟ہم اس تاریخ ساز شہید اسلام مولانا محمد حنیف صاحب رحمہ اللہ تعالی کانفرنس کے ذریعہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہید اسلام مولانا محمد حنیف صاحب رحمہ اللہ تعالی کے کے قتل کی سازش کو بے نقاب کریں۔
اور قاتلوں کو تلاش کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں، ورنہ پھر ہماری انگلی تمھاری طرف ہوگی کہ آپ قاتل ہے،موجودہ حکمران حکومت آنے سے قبل قوم قوم سے بار بار وعدے کرہے تھے کہ تین کروڑ نوکریاں دینگے 50لاکھ گھر بنائینگے لیکن اقتدار آنے کے بعدلوگوں کو بے نوکریاں اور بے گھر کئے،پڑوسی ممالک ہم سے ناراض ہیں غربت ملک میں اتنی پھیل چکی ہے۔
اور غریب عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ریاست مدینہ کا نام لیکر ریاست مدینہ کی توہین کی جارہی ہیں،نہ کوئی صلاحیت نہ کوئی وژن ہے ان کے پاس اب ان حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے سوا کو ئی آپشن نہیں بچا،اور یہ قوم کا فرض بن چکاہے۔