|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2020

کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے اپنے ایک بیان میں کہا یے کہ وزیراعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ انکے خلاف چار لوگ اکھٹے ہوجائیں تو وہ مستعفی ہوجائیں گے لیکن حکومتی وزراء کا عوام کے ردعمل کا اب بھی مذاق اڑا رہے ہیں وہ نیک شگون نہیں وزیراعظم کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ پورے ملک کے ہیں

اسلئے وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے انکے قد کاٹھ میں کمی آئی مہنگائی سے تنگ عوام حتیٰ کہ خواتین کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر نکل آئیں ہیں جموری عمل میں رکاوٹ ڈالنا اور رکاوٹیں کھڑی کرنا نیک شگون نہیں حکومت کے خلاف جموری اور پرامن احتجاج عوام کو حق ہے مسلم لیگ قاف نے ہمیشہ جموری روایات کا احترام کیا یے پرامن جلسے جلوس جمہوریت کی رونق ہوتی ہیں

خواتین کے عزت واحترام کو مقدم رکھنا اسلامی روایات کا حصہ ہے لیکن گوجرانوالہ میں انتظامیہ کا رویہ اس بارے مناسب نہیں تھا اپوزیشن کی جماعتیں بھی اپنے کارکنوں کو قانون کا احترام اور نظم وضبط کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کرانے پر زور دیں تاکہ جلسے جلوس جمہوریت کی مظبوطی کا زریعہ بن سکے

حکومت اور اپوزیشن باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف عوام کے مفاد کو مقدم رکھیں تاکہ جموری عمل کا منفی تاثر قائم نہ ہو اپوزیشن اور حکومتی جاعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان سیاست کو باوقار بنانے کا پختہ عزم کریں تو اسیے مواقع پر بدنظمی سے بچا جاسکتا ہے