کوہلو: رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ”پی ڈی ایم” میں شامل جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کررہے ہیں وزیراعظم کسی کو این آر او نہیں دینگے سابقہ حکمرانوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔
ملک کے غریب عوام کا پیسہ باہر منتقل کرکے جائیدادیں بنائی گئی ہیں اب جب حساب دینے کا وقت آیا تو جمہوریت خطرے میں پڑگیا ہے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے سخت سے سخت فیصلے وزیراعظم پاکستان کو کرنے پڑے ہیں وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلوچستان ان کا دوسرا گھر ہے۔
بلوچستان کے عوام کیلئے پنجاب حکومت ہر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اس موقع رکن صوبائی اسمبلی نے لانگ مارچ کرنے والے بلوچستان کے طلباء کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے لانگ مارچ کرنے والے طلباء کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔