خضدار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و پی ڈی ایم کے سربرہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر پی ڈی ایم کی قیادت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی یا ان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کی کوشش کی گئی تو جلسوں کا روخ جیلوں کی جانب موڑ دیں دیں گے،موجودہ حکومت چوری کی ووٹوں سے عوام پر مسلط ہوئی ہے،حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان خطہ میں تنہاء ہو چکی ہے معیشت صفر سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علوم شرعیہ کوشک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن جماعت کے مرکزی سالار مولانا قمر الدین سے ان کے بیٹے،سابق صوبائی امیر سینٹر مولانا فیض محمد سے ان کے بڑے بھائی اور وڈیرہ غلام سرور موسیانی سے ان کے والد وڈیرہ عبدالخالق موسیانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا مرحومین کے لئے دعا مغفرت کئے۔
جبکہ مقامی مسجد میں منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماوں ایم این اے آغا محمود شاہ،سینیٹر فیض محمد،سابق ایم این اے مولانا قمرالدین،ایم پی اے میر یونس عزیز زہری،مولانا محمد صدیق مینگل،سردار علی محمد قلندرانی،مولانا عنایت اللہ رودینی،مفتی عبدالقادر شاہوانی،سمیت دیگر بھی موجود تھے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قید و بند سیاست کے ساتھ وابستہ چیزیں ہیں۔
کبھی سیاست دان ان حربوں سے گبراتا نہیں ہے اور ہم نے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بات کہہ دی ہے کہ اگر ہماری قیادت پر ہاتھ ڈالا گیا یا ن کی ضمانتیں منسوخ کرائی گئی اور ان کی گرفتاریاں ہوئی تو ہم جلسوں کا روخ جیلوں کی طرف پھیر دیں گے یہ ہمارے مد نظر ہے حالات کے سنگینی کو یہ محسوس کریں عوام میں اس وقت حکومت کی مقبولیت صفر ہو چکی ہے۔
جس طرح انہوں نے ہماری معیشت کو صفر سے بھی نیچے پھینک دیا ہے اسی طرح ان کی مقبولیت بھی صفر سے نیچے چلی گئی ہے اور ویسے بھی تو ہمارا موقف پہلے دن سے یہی ہے کہ یہ عوام کے نمائندے نہیں ہے یہ چوری کے ووٹ سے حکومت کر رہے ہیں اب تو پاکستان کا بچہ بچہ سمجھتا ہے کہ یہ ایک ناجائز حکومت ہے نااہل حکومت ہے نالائق حکومت ہے اور بین الااقومی سطح پر بھی پاکستان کو تنہاء کر دیا ہے۔
اور خطہ کی صورتحال بھی یہی ہے کہ پاکستان تنہائی کی طرف جا رہا ہے ہمارے جو دوست تھے شاید وہ اب وہ ہماری دوستی سے بھی خوش نہیں اس صورتحال میں 25 اکتوبر کو انشا ء اللہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ جلسہ میں بھر پور شرکت کریں۔