|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ پاکستان وفاقی ریاست ہے اور اس میں بلوچ سمیت تمام قومیں قدیم سرزمین شناخت اور ثقافت رکھتے ہیں۔لیکن ملک میں آمرانہ و حاکمانہ طرز عمل و قومی و طبقاتی نابرابری نے وفاق کو غاصب بنا دیا۔

اور قومیتوں کی سرزمین وسائل پر قبضہ کرنے کی منفی پالیسی کو جاری رکھا۔جس سے قومیتوں میں احساس محرومی و محکومی نے جنم پایا۔اور ملک سماجی انتشار کا شکار رہا۔ پی ڈی ایم ہی ملک میں حقیقی فلاحی جمہوری ریاست کی تشکیل کو ممکن بنا کر قومی سیاسی معاشی تعمیر و ترقی کے اہداف کو حاصل کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے ضلعی تنظیم و کارکنوں کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ضلع جنرل سیکرٹری ریاض زہری اور نعیم بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ،مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا دشتی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ محراب بلوچ میران بلوچ حاجی صالح بلوچ، ستار بلوچ،چیئرمین گہرام بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو۔

صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری ممبران ورکنگ کمیٹی قیوم سجن حاجی احمد نواز ضلع نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی فنانس سعید سمالانی،ضلعی یوتھ سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ ضلعی لیبر نصراللہ شاہوانی،سوشل میڈیا محمود رند سمیت سنیئر کارکن موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین نے کوئٹہ کی تنظیم و کارکنان سمیت دیگر اضلاع کے کارکنوں کی محنت و جدوجہد کو سہراتے ہوئے کہا کہ جلسہ عام کو کامیاب کرنے میں مبارکباد کے مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی تشکیل غیر سیاسی عناصر نہیں کرسکتے۔موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔جارہانہ و منفی پالیسیوں سے مثبت سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے قیام پارلیمنٹ کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک کی سیاسی معاشی علمی سماجی ترقی کو پروان نہیں چڑھایا جاسکتا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جدوجہد ملک میں حقیقی فلاحی ریاست کی تشکیل ہے جس میں عوام کی فلاح وبہبود اولین مقصود ہے۔پارٹی تنظیم عوام شعور کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے کیلئے کردار ادا کرے۔