|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2020

تربت:پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف ایک بار پھر مہم شروع۔ بلیدہ میں پرائیوٹ سکول جلا دیا گیا۔گزشتہ رات ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں قائم پرائیویٹ اسکول ساچ پبلک اسکول کو نامعلوم افراد نے جلادیا،کمروں کی سہولت نہ ہونے کی بناء پر تعلیمی سرگرمیاں جھونپڑیوں میں جاری تھیں

جہاں بچے وبچیوں کو ایک مقامی سماجی کارکن ورضاکار کی مدد سے تعلیم دی جاتی تھی جسے نامعلوم عناصر نے جلاکر راکھ کردیا،جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوسکے.یادرہیکہ بلیدہ زامران چند وقتوں سے تعلیمی میدان باقی علاقوں کی طرح آگے بڑھ رہاہے جسکا سہرا پرائیویٹ اسکولوں کو ہی جاتاہے

جہاں جدید تعلیمی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں اگر ملزمان گرفتار نہ ہوسکے تو خدشہ ہیکہ تعلیمی ادارے اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھ کر اسکول مالکان تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں جو علاقہ کی عوام کیلئے نیک شگون نہیں حکام بالا وعلاقائی عوام کو چاہیے کہ ایسے عناصر کاراستہ روکیں.

دوسری جانب تعلیمی و سماجی حلقوں نے اسکول جلانے کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیم دشمنوں کا قلع قمع کرکے علاقے کو تباہی سے بچائے۔