کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے کیچ میں برطرف کئے گئے اساتذہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن سی ایم آئی ٹی کی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کردیابدھ کو سیکرٹری ثانوی تعلیم کے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق 20اگست2019ء کو جاری کیا جانے والا اساتذہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیرسردار یارمحمد رند نے بھی بھوک ہڑتال پر بیٹھے برطرف اساتذہ سے بدھ کو مذاکرات کئے تھے اور انکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔