|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: سابق وزیراعظم پا کستان و بزرگ سیاست دان الحاج میرظفراللہ خان جمالی کو آبائی قبرستان روجھان جمالی میں سپر د خاک کر دیا گیا انہوں نے اپنی پوری زندگی میں علاقے کی تعمیر و ترقی امن پسندی کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا میر ظفراللہ خان جمالی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے جیکب آباد پہنچایا گیا جہاں سے ان کی میت ایمبولنس کے ذریعے آبائی گاؤں روجھان جمالی پہنچا ئیں گی۔

میت علاقے میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار تھی انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم این اے میر خان محمد خان جمالی سابق وزیر بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد کھوسہ صوبائی مشیر محنت افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی۔ صوبائی مشیر پارلیمانی امور بی ڈی اے میر سکندر خان عمرانی کمشنر نصیرآباد ڈویڑن عابد سلیم قریشی۔

ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی سابق صوبائی وزرا میر عبدالغفور لہڑی میر اظہار حسین کھوسہ۔میر محمد صادق عمرانی میر فائق خان جمالی سردار ہارون خان جمالی سربراہ ذلفقار خان جمالی سردار منظور خان پنہور اور سردار سخی شاہنواز عمرانی سردارسخی عبدالرزاق کوسو میر بابل خان جکھرانی اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر۔

میر اسفند خان جمالی میر ممتاز علی جتک میر فاروق خان جمالی سمیت سندھ کے ارکین صوبائی اسمبلی و ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین،سیاسی سماجی رہنمائوں اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی انہوں نے مرحوم کے بیٹوں سابق رکن قومی اسمبلی میر فرید اللہ خان جمالی سابق فوجی آفیسر جاوید خان جمالی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی۔

اور میر شاہنواز خان جمالی کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی تعزیت کا سلسلہ جمالی ہاوس روجھان جمالی جعفرآباد میں جاری ہے واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میرظفراللہ خان جمالی نے 76 برس کی عمر میں وفات پائی سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کی وفات پر ڈیرہ اللہ یار،روجھان جمالی،گنداواہ ،اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد سمیت صوبے بھر میں سوگ کا سماں رہا۔