|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2020

کوئٹہ: محکمہ تعلیم کا ایک اور انقلابی اقدام اسناد کی تصدیق کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا جسکے زریعے صوبے کے لاکھوں طلباہ و طالبات اپنے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تربت لورالائی خضدار اور ڈیرہ مراد جمالی میں اپنی اسناد کی تصدیق کراسکیں گئے اور اس عمل کیلئے انہیں کوئٹہ نہیں آنے پڑا گا جبکہ صوبائی وزیرتعلیم سردار یار محمد رند نے سبی میں مذکورہ سہولت فراہم کرنے کی فوری منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی ہدایت پر صوبے بھر کے طلباہ و طالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید سافٹ وئیر تیار کرلیا جسکا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیرتعلیم سردار یار محمد رند نے بدھ کے روز کیا اسکے موقع پر سیکرٹری تعلیم ہائیر ایجوکیشن ہاشم غلزئی چیئرمین بورڈ یوسف بلوچ سیکرٹری بورڈ سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے۔

اس سافٹ وئیر کے باعث بلوچستان بھر کے لاکھوں طلباہ و طالبات کو اپنی دستاویزات کی تصدیق کیلئے کوئٹہ نہیں آنا پڑے گا جس سے نہ صرف انکا وقت بچے گا بلکہ مالی خرچہ بھی نہیں ہوگا بلکہ کوئٹہ آکر لائنوں میں لگنے اور دھکے کھانے سے بھی نجات ملے گئی اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم سردار یار محمد رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں جہاں معیار تعلیم کو بہتر بنائیں وہیں ۔

طلباہ و طالبات کو سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی تعلیم پر توجہ دے سکیں انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے زریعے چوبیس گھنٹوں میں اور زیادہ سے زیادہ سے اڑتالیس گھنٹوں میں اسناد کی فول پروف طریقے سے تصدیق ہوسکے گئی اور اگر اس عمل میں کوئی بے قاعدگی پائی گئی تو متعلقہ افسران اور ملازمین کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔