کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی خو شنما نعروں،بے عمل دعوئوں ،خالی خولی اعلانات تک محدود ہیں بلوچستان کو سابقہ حکومتوں کی طرح لولی پاپ سے ٹرخایا جارہا ہے بلوچستان میں احتساب ہورہا ہے نہ کسی کو سزاہوئی اورنہ ہی کسی سے کوئی لوٹی ہوئی دولت برآمد ہوئی حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اختیار کی گئی نہ ہی رشوت ،اسامیوں کی فروختگی کا سلسلہ رک گیا ہے۔
اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کوروزگارملی ہے نہ کہیں مکانات بن رہے ہیں ملازمین سمیت ہر طبقہ احتجاج پر ہیں اس کا سننے والا کوئی نہیں ۔جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی لائیگی اور سب کو انشاء اللہ انصاف اور حقوق ملیگا۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں کہیں کچھ شاہراہوں پر اگر کام ہورہا ہے تو وہ بھی ناقص میٹریل کیساتھ جو چند ماہ بعد ددبارہ کنڈرات میں تبدیل ہوجائیگا۔
ملازمین کیخلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے رہیگی ملک کے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے اسلامی نظام نافذ ہوگا تو لٹیروں کو سزاملیگی اور بدعنوانی چوری ختم ہوگی اور لٹیروں وموروثی سیاست کاخاتمہ ہوگا لوٹ مار کرنے والے ہر جگہ ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اورتعلیم وروزگارکیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔
جماعت اسلامی اسلام کی عادلانہ منصفانہ نظام کیلئے سیاسی پارلیمانی عوامی جدوجہد جاری رکھے گی حکومت بلوچستان کو بجلی وگیس لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیں اور یوٹیلٹی بلزمیںبھی خصوصی رعایت دیں زرعی صوبہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معاشی وزرعی طو رپر تباہ ہوگیاہے۔