گوادر پنجرے میں

‘‘گوادر’’بلوچی زبان کے دو الفاظ ‘‘گوات اور دَر’’ سے بنا ہے، جس کے معنی ‘‘ہوا کا دروازہ’’ ہے۔ اب یہ ہوا کا دروازہ ہوا کے لئے بند ہورہا ہے۔ گوادر شہر کے گرد سیکورٹی کے نام پر باڑ لگانے کا آغازکردیا گیاہے،پشکان چیک پوسٹ سے لے کر کوسٹل ہائی وے ،گوادر، جیونی زیرو پوائنٹ تک شہر کو مکمل باڑلگا کر سیل کردیا جائیگا۔ باڑ لگانے کاآغاز پشکان چیک پوسٹ سے کیا گیا ہے۔ جو مڑانی سے ہوتے ہوئے وشیں ڈور تک کوسٹل ہائی وے گوادر جیونی زیرو پوائنٹ تک مکمل کیا جائیگا،باڑ کی تعمیر کے کیلئے گوادرشہر میں داخلے کیلئے دو انٹری پوائنٹ قائم کیے جا رہے ہیں۔