|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2020

کویٹہ:ایس پی ٹریفک نزیر احمد کرد کے آفس سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس خصوصاً پرانے ڈرائیونگ لائسنس یافتہ (بک والے لائسنس) رکھنے والے افراد کو محکمہ ٹریفک پولیس نے پرانا، نا قابلِ شناخت، بلا ریکارڈ والے جعلی لائسنس کی بھرمار کی وجہ سے لائسنس کی تجدید کے لیے مورخہ 31 دسمبر 2020 تک کا وقت دیا تھا

جس کو اب تین ماہ مزید بڑھا کر 31 مارچ 2021 کر دیا گیا ہے, اس تاریخ کے بعد ایسے تمام پرانے (بک والے) لائسنس ناقابلِ قبول ہونگے۔ لہٰذا سب کو ایک با پھر اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ بالا تاریخ تک اپنے پرانے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کو متعلقہ ضلع سے کمپیوٹرائزڈ لائسنس میں تجدید کروا لیں۔بصورت دیگر مورخہ 1 اپریل 2021 سے پرانے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ تصور کیے جائیں گے۔