|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2020

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرسابق ایم این اے میررئوف مینگل نے وڈھ خضدارسے بی این پی کے رہنماء وڈھ کے معتبرشخصیت میرجان محمدگرگناڑی کی دن دھاڑے اغواء پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اوچھے ہتکھنڈوں کے ذریعے ایک دفعہ پھرجھالاوان کوبدعنوانی اغواء جیسے انسانی حقوق کی پامالیوں کاآماجگاہ بنانے کی دیدہ دانستہ کوشش کی جارہی ہے

بلوچستان کی سیاسی وقومی جدوجہدکے لہرسے خائف قوتوں کے آلہ کارایک دفعہ پھرخضدارسے بلوچستان کی بدامنی کی لہرکوتیزکرنے پرتلے ہوئے ہیں کیونکہ جان محمدگرگناڑی بی این پی کی مخلص اوربے باک سوچ عمل رکھنے والے رہنماء تھے

جس کی اغواء انتظامیہ کی کارکردگی پرسوال ہے کہ دن دھاڑے کس طرح ایک معززشخص کواغواء کیاگیالیکن تاحال اس کے محرکات اورذمہ داروں کیخلاف ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں پارٹی کے خلاف اس طرح کے اقدامات تواترسے جاری رہے ہیں

لیکن موجودہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات میں اس طرح کے واقعات عوامی جزبات کواشتعال دیرہے ہیں کیونکہ گوادرمیں باڑلگانیاورقومی سطح پربی این پی کی قومی موقف کے پیش نظراس طرح کے اغوا ء جیسے غیراخلاقی اورانسانی بنیادی حقوق کے منافی عمل عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنیکی طفلانہ کوشش ہیبلوچستان کے قومی مسائل کواجاگرکرنے میں بی این پی قومی سطح پربھرپوراندازمیں ابھر چکی ہے

لیکن پارٹی کی اصولی وسیاسی موقف سے بوکھلاہٹ کاشکاربراہ راست مقابلہ کرنے سے رہے تواپنے دم چلوں کے ذریعے میرجان محمدگرگناڑی کواغواء کرکے جھالاوان میں حالات کوخراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

انہوں نے عالمی وملکی انسانی حقوق کی اداروں وتنظیموں جمہوری سیاسی قوتوں الیکٹرونک وپرنٹ میڈیاسے اپیل کی کہ وہ اس انسانی حقوق کی شدیدپامالی اغواء جیسے سنگین جرائم کیخلاف بھرپورتعاون کرکے جان محمدگرگناڑی کی فی الفوربازیابی کیلئے راہ ہموارکرنے میں ساتھ دیں

اورحکومت وقت وانتظامیہ بی این پی رہنماکی بازیابی اوراغواء کاروں کی گرفتاری اوراقدام اٹھائیں بصورت دیگربی این پی جاری احتجاج میں سختی کیساتھ وسعت لائیگی اورملکی سطح پرجاری پی ڈی ایم کی جاری احتجاج میں جان محمدگرگناڑی کی اغواء کے خلاف سخت موقف اپنائیں گے جس کی ذمہ داری حکومت وقت پرہوگی۔