|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2020

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نیب کا انتقامی رویہ ناقابل برداشت اور نامناسب ہے نیب سیاستدانوں کو بلیک میل کرنے کیلئے بنایاگیاادارہ ہے ان کی جانب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا بلاجواز اور غیر قانونی ہے انکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے مولانا مفتی محمود رحم اللہ تعالی علیہ کے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرنا بد نیتی ہے موجودہ حکومت نے بداخلاقی اور انتقامی سیاست کی تمام حدیں پار کردیں نیب احتساب نہیں انتقامی ادارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمیعت علما اسلام کی قیادت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا ہماری شرافت شائستگی اور اخلاقیات کو کمزوری نہ سمجھا جائیں ہم ہر بات اور ہر وار کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اصلاف نے ہمیں دلیل اور شائستگی کی سیاست کادرس دیا ہیں لچر پچر ٹولہ ہمارے صبر کاامتحان نہ لیں۔