ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان حکومت کی گڈ گورننس کی قلعہ کھل گئی نصیر آباد کے متعدد سرکاری محکموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے نیب زدہ آفیسروں کے وارے نیارے ہوگئے انتظامی عہدوں پر تعنیاتی کا انکشاف سرکاری وسائل پر نیب کی خاصریوں پر جانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے دورہ نصیر آباد میں محکمہ مواصلات وتعمیرات بلڈنگ کی کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی بلڈگوں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم تو دیا ۔
لیکن نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال کے چیف انجنیئر شیر زمان ایکس ای این مواصلات تعمیرات بلڈنگ عبدالرحمان کاکڑ سمیت مارکیٹ کمیٹی نصیر آباد محکمہ زراعت نصیر آباد میں ایسے آفیسر بھی جن پر کروڑوں روپے کرپشن غبن کے کیس نیب بلوچستان اینٹی کرپشن ودیگر تحقیقات اداروں نے ان کے خلاف دائر کر رکھے ہیں اس کے باوجود انتظامی عہدوں پر تعینات ہیں۔
زرائع کے مطابق نیب ودیگر اداروں کی جانب دائر کردہ کیسوں کی پیشیوں پر اختیارات کے ناجائز بڑے پروٹوکول سرکاری وسائل سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ۔
ہزاروں روپے حکومتی خزانے سے ٹی اے ڈی اے بھی وصول کرنے پر عوامی حلقوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان ودیگر تحقیقاتی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامی پوسٹوں سے ہٹانے کی اپیل کی ہے۔