کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردارعبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ ہماری فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی صورت ان کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ہماری سیکیورٹی فورسز وطن کی بقاء کے لیے جانوں کانظرانہ پیش کر رہی ہے ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی کے علاقہ شاہرگ میں ایف،سی فورس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز مل کر ملک و صوبہ سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔
جبکہ گزشتہ روز ہرنائی میں پیش آنے والے واقعے میں بھی ہماری سیکورٹی کے جوانوں نے اپنے جانوں پر کھیلتے ہوئے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ ان کو کسی صورت دہشتگردی کرنے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے جبکہ ایسے واقعات سے موجودہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و مزہب نہیں۔
ہوتا جبکہ دہشت گردوں کا توانسانیت سے ہی کوئی تعلق نہیں ہوتا صوبائی وزیر نے واقعے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاران کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند فرمائیں اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کوجلدصحت کاملہ عطافرمائیں۔