|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

گوادر: جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر قائمقام چیئرمین افریقن یونین پارلیمنٹ محمد علی حمید کہا ہے کہ ہمارے ملک اور پاکستان کی بہت سی قدریں مشترک ہیں جبوتی میں بھی شپنگ پورٹ اور سمندر ہے ییاں کے لوگ محنتی اوراپنے ملک سے مخلص ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں اورصنعتکاروں کو دعوت دیتاہوں کہ وہ جبوتی میں ایکسپورٹ اور امپورٹ بزنس کیلئے ہمارے ملک آئیں۔

گوادر پورٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈیپ سی پورٹ گوادر اہم تجارتی گزرگاہ ہونے کی بدولت خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز چائنا بزنس سینٹر گوادرمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر کاشانی نے گوادر پورٹ کے خیر سگالی دورے پر جبوتی نیشنل پارلیمنٹ صدر کی قیادت میں آئے یوئے پارلیمانی وفد کو ویلکم کیا ۔

اور بریفنگ میں بتایا کہ گوادر پورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہوچکا ہے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے آئیڈل پورٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ڈیپ سی پورٹ دنیا بھر کے انویسٹرز کیلئے اکنامک اہمیت اور تجارتی گزرگاہ ہونے کیوجہ شپنگ ٹریڈ کواگے بڑھانے کیلئے منافع بخش اور محفوظ سرمایہ کاری کی ضامن بن سکتی ہے۔

تقریب میں ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شاہ زیب نے اپنے بریفنگ میں غیر ملکی پارلیمانی وفد کو بتایا کہ گوادر میں دواتھارٹیز کام کررہی ہیں جی پی اے پورٹ کی ہینڈلنگ آپریٹنگ اور جی ڈی اے گوادر سٹی کومستقبل کے اہم صنعتی شہر بنانے کیلئے ماڈرنائزئشن کی جانب تیزی سے پیش رفت کررہی ہے گوادر پورٹ سے ملحقہ فری زون اور اقتصادی زون کی ترقی کیلئے گوادر اکنامک ڈیولپمنٹ ماسٹر پلان کے تحت کام کررہی ہے۔

فری زون کے ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ گوادر پورٹ کو کوسٹل ہائیوے سے لنک کرنے کیلئے ایسٹ ایکسپریس وے کا تعمیر اتی کام آخری مراحل میں ہے تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔

جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے وفد کو گوادر پورٹ کا دورہ بھی کرایا گیا ،،جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے وفد کے دورہ گوادر کے موقع پر گوادر چیمبرآف کامرس کے نمائندہ وفد نے نوید کلمتی کی قیادت میں ملاقات کی اوربلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر کی جانب سے افریقن یونین پارلیمنٹ ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر کاشانی کمشنر مکران ڈویڑن طارق قمر ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون۔

اور ڈی جی جی ڈی اے شاہ زیب کاکڑ شریک یوئے ،، قبل ازیں گوادر کا خیر سگالی دورہ کرنیوالی جبوتی نیشنل پارلیمانی وفد کو علاقاء روایت کے پیش نظر کمشنر مکران ڈویڑن طارق قمر نے بلوچی اجرکیں پہنائیں ،گوادر کا دو روزہ دورہ کرنیوالی جبوتی پارلیمانی وفد میں خواتین ممبران بھی شامل تھیں ،،غیر ملکی ہارلیمانی وفد ہفتیکے روز گوادر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہو گیا ۔