|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

مچھ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کیئے جانے والے کان کنوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کرنے کے لیے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متعدد رہنما کوئٹہ پہنچ گئے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں متاثرین ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے کے مقام پر روانہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال اور پرویز رشید، مریم اورنگ زیب کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

قتل کیئے گئے کان کنوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کے ہمراہ آج کوئٹہ پہنچیں گی، ان کے ہمراہ خرم دستگیر، رانا ثناء اللّٰہ، کیپٹن (ر) صفدر بھی ہوں گے۔