|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی ممبر غلام نبی مری ضلع کوئٹہ کے سینئرنائب صدر ملک محی الدین لہڑی لیبر سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی میر غلام رسول مینگل اور پارٹی کے ممبر غلام مصطفی بلوچ نے ریلوے مزدور محاذ کے جانب سے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں جاکر ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

اس موقع پر بی این پی کے رہنماوں نے ریلوے مزدور محاذ کے جائز مطالبات کے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام شعبہ زندگی سے وابسطہ طبقات کے ساتھ ناانصافیاں اور زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ملک دیگر حصوں میں ٹرینیں چل رہے ہیں لیکن کورونا کے عالمی وبا کو جواز بنا کر صرف بلوچستان کے ٹرینوں کو بند کردیا گیا ہے ۔

جس کے نتیجے میں صوبے کے غریب عوام اور ریلوے ملازمین کو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہیں غریب لوگوں کے لیئے ٹرینوں سے سفر کا زریعہ دیگر زرائع سے آسان ہے بلوچستان کے غریب عوام پہلے ہی سے پسماندگی غربت معاشی تنگ دستیوں اور دیگر مسائل سے دوچار ہے حکمرانوں کو صوبے کے عوام کے حالات زار اور مسائل سے نکالنے کے لیئے کوئی سروکار نہیں ہے۔

اور انکے پالیسیوں کا مقصد بلوچستان کے عوام کو مزید محرومیوں پسماندگیوں کے طرف دکھیل کر نان شبینہ کے محتاج بنا کر بنیادی سہولیات سے محروم کرنا ہے ملک کے دیگر صوبوں میں الگ پالیسیاں اور بلوچستان کے لیئے الگ پالیسیاں اپنائی جاتی ہے بی این پی ہرسطح پر ہہاں کے عوام اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ روا رکھے گئے ناانصافیوں اور نارواہ پالیسیوں کیخلاف سیاسی جمعوری اور پارلیمانی سطح پر آواز بلند کریگی۔