|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2021

اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سانحہ مچھ کے بعد کوئٹہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں وہ کوئٹہ جائینگے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آرمی چیف بحرین کے تین روزہ سرکاری دورے پر تھے۔

اور دورے سے واپسی پر انہوں نے سانحہ مچھ سے متعلق متعلقہ انٹیلی جنس و عسکری حکام سے بریفنگ لی ہے اور اس واقعہ سے متعلق ہونے والی اب تک کی تحقیقات سے ان کو آگاہ کیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف آئندہ ایک دو روز میں کوئٹہ جائینگے جہاں پر وہ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر میں اس واقعہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی لینگے اور ساتھ ہی ساتھ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عمائدین سے بھی ملیںگے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیاجائیگا ۔