|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2021

تربت: بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشیددشتی نے تربت بم دھماکہ اوربے گناہ شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصر شہر کے اندر نہتے۔

اوربے گناہ شہریوں کو نشانہ بناکر شہر کے حالات خراب کرنے کے خواہاں ہیں مگر اس طرح کے منفی ومذموم ہتھکنڈوں سے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے، ایم پی اے لالہ رشیددشتی نے واقعہ کے فوری بعد ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اوران کے ساتھ اظہارہمدردی کیا انہوں نے کہاکہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

حکومت اس واقعہ میں ملوث عناصر کاکھوج لگائے گی، علاوہ ازیں ایم پی اے لالہ رشیددشتی نے بہمن جاکر گزشتہ شب ڈکیتی سے متاثرہ خاندان کے گھروں میں ان سے ملاقات کی ان سے ہمدردی کااظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔