|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2021

تربت: انجمن تاجران تربت کے ترجمان نے تربت شہرکے اندر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تاجربرادری کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات اٹھائے، دہشت گرد عناصر نے تربت شہر کو اپنی آماجگاہ بنالیا ہے۔

گزشتہ سال شہرکے اندر بم دھماکہ سے ہمارے ایک دوکاندار حاجی سلیم کوکروڑوں روپے کانقصان اٹھانا پڑا مگرآج تک نہ ملزم گرفت میں آسکے اورنہ ہی متاثرہ دوکاندار کی دادرسی کی گئی، آج ایک بارپھر شہرکے اندر دھماکہ سے قریبی دوکاندار وراہ گیرمتاثرہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں کیونکہ شہر کاامن تباہ ہونے سے شہرکاکاروبار تباہ ہوکر رہ جائے گا، دوکاندار عدم تحفظ کے شکارہیں۔

چند سال قبل شہر کے حالات کی خرابی کے باعث شہر تباہ ہوگیاتھا اب پھر وہی حالات پیداکئے جارہے ہیں انجمن تاجران تربت شہرکے اندراس طرح کے بم دھماکوں کی پرزورمذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ شہر کو بدامنی اور دھماکوں سے بچانے کیلئے عملی اقدام اٹھائیں۔