|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج کے سیٹوں کی غیر منصفانہ، میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ 13 ویں دن بھی جاری رہی احتجاجی کے منتظمین ڈاکٹر مزمل پانیزئی اور ڈاکٹر محسن خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت بلکل بھی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہیںیہ مسئلہ صحت کے شعبے سے وابستہ ہے اگر میرٹ کے برخلاف کوٹہ سسٹم پر من پسند افراد کو سیٹیں دی جائے گی۔

یہ پورے صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہوگااور اسے ڈاکٹر معاشرے میں آئیں گے جو علاج کے بجائے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل نگے ہونہار طلبہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جو کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیںہیلتھ سیکرٹری نور الحق بلوچ نے ہائی کورٹ کے فیصلوں کو پاں تلے دبا کر غیر قانونی پراسپیکٹس کو بنایا۔

اس کے ساتھ ساتھ کابینہ نے پسند نا پسند کی بنیاد پر سیٹوں کو تقسیم کیاجس کا جتنا بس چلا اس نے اپنے علاقے کیلئے اتنی سیٹیں حاصل کیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بروز منگل دوپہر 2 بجے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگاتمام باشعور عوام سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔