|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، ضلعی سینیر نائب صدر ملک مہی الدین لہڑی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد لقمان کاکڑ، ضلعی لیبر سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی پروفیشنل سیکریٹری چوہدری زبیر مسیح پارٹی کے ضلعی کونسلران نعمت ھزارہ،مبارک علی ھزارہ۔

کاظم علی ھزارہ اور پارٹی کے ممبر غلام رسول مینگل نے گزشتہ روز رسم سوئم فاتحہ خوانی شہدا مچھ کی سلسلے میں امام بارگاہ ولی عصر ھزارہ ٹاون میں شرکت کی اس موقعے پر شہدا مچھ کے لواحقین سمیت سردار حیدر عباس ھزارہ، ڈاکٹر موسی حسینی، علامہ علی حسنین، اور علامہ دبیر الحسن دیگر موجود تھے اس موقعے پر بی این پی کے رہنماں نے فاتحہ خوانی کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔

مچھ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی کہ یہ نہایت ہی ایک دلخراش سانحہ ھے جس نے پورے بلوچستان کو ہلا کر رکھ دیا نہتے بے گناہ ھزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے گیارہ کان کنوں کو جس بے دردی اور بے رحمانہ انداز میں قتل و غارت گری ظلم وجبر کا نشانہ بنایا گیا اس کی کوئی مثال موجود نہیں ھے بااختیار قوتیں صوبے کے قدرتی دولت سے مالامال خطے کی ساحل اور وسائل کو اپنے دسترس اور کنٹرول میں لانا غرض ھے انہیں۔

یہاں پر آباد لوگوں کی حالات زار کو بہتر کرنے سے کوئی سروکار نہیں ھے اور نہ ہی وہ یہاں کے لوگوں کو ترقی و خوشحالی تعلیم، روزگار، امن ،آشتی ،بھائی چارگی پرسکون زندگی گزارنے کی خواہش مند ہیں انکی نظریں یہاں کی لوگوں کی فلاح و بہبود کی فراہمی ھرگز نہیں ھے بلکہ اپنے مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں اور وہ اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لیے صوبے میں بدامنی۔

مذہبی منافرت، انتہا پسندی، قتل و غارت گری، تعصب نفرت اور تقسیم در تقسیم کے پالیسوں کو فروغ دیکر دراصل بلوچستان کی اصل دیرینہ سیاسی مسلہ پسماندگی، جہالت احساس محرومی قومی نابرابری، حقیقی واک و اختیار حق حکمرانی، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی، چادر اور چار دیواری کی تحفظ سے توجہ ہٹاکر، نفرت اور تعصب کے آڑ میں لوٹ کھسوٹ پر مبنی اپنے جاری توسیع پسندانہ اور آمرانہ طرز حکمرانی اور اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔