|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

گوادر: گوادر شہر سمیت اہم ٹرانزٹ پوائنٹ پر کورونا ایس اوپیز کے تحت پولیو کی قومی مہم کا ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے آغاز کردیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق گورگیج نے آج یہاں ڈی ایچ کیو میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام فاروق ہوت۔

ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر افسر سرتاج گچکی،ڈبلیو ایچ او کے پولیو ایریڈکشن افسران اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام فاروق ہوت نے پولیو انتظامات کے حوالے سے اے ڈی سی گوادر انیس طارق گورگیج کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع گوادر کے ساحلی علاقوں پسنی جیوانی کپر پشکان اورماڑہ اور سرحدی علاقوں گبد کلاتو پاک ایران بارڈر 250 اور دیگر سرحدی ایریا ز میں پولیو ویکسین کے حوالے سے کورونا ایس اوپیز کے تحت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

ضلع گوادر میں پولیو ویکسین کے حوالے سے 36040بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر پاکستان کوسٹ گارڈ کی خصوصی تعاون کی بدولت ساحلی مقامات میں واقع چیک پوسٹوں پر پولیو ویکسین پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع گوادر کی مجموعی آبادی 263517 ہے جن میں پانچ سال سے کم عمر کے 36040 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے 154 ٹیمیں تشکیل دی گء ہیں۔

جو گھر گھر جائیں گے 38 ایریا انچارج 22 فیکس سینٹر 9 ٹرابزٹ پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں 23 ,سپروائزر اور ڈبلیو ایچ کے پندرہ مانیٹرز کیضلع گوادر کے کوسٹل ایریاز کے 20 یونین کونسلوں میں خدمات سرانجام دینا شروع کردی ہیآخری بار نومبر 2020 میں ضلعی محکمہ صحت گوادر کی جانب سے چلاء گء قومی پولیو مہم میں کامیابی کا تناسب 97فیصد رہا ۔