|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2021

کوہلو: کوہلو کے سیاسی پارٹیوں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،پشتونخواسمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے اپنے بیان میں ضلع کوہلو میں حالیہ میڈیکل سیٹوں پر غیر لوکلز کی بھرتیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ضلع کوہلو میں محکمہ تعلیم ،میڈیکل سمیت دیگر شعبوں میں غیر لوکل افراد کی بھرتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔

اس حوالے سے پہلے ڈپٹی کمشنر یقین دہانی کرچکے ہیں اور ایک بار پھر ہم کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوہلو سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ضلع کے مختلف غیر لوکلز افراد کی بھرتیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔

اس حوالے ڈی سی کوہلو یقین دہانی کرچکے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس عمل کو شفاف طریقے سے دیکھ کر حساس مسئلے کو حل کریں گے مختلف سیاسی پارٹیوں، طالبات اور سول سوسائٹی کی جانب سے آج ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا جب تک ان غیر لوکلز کی لوکل منسوخ نہیں کئے جاتے ہیںبھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا ۔