|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2021

اسلام آباد /کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اورواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ہی بلوچستان کے عوام کے اصل ترجمان جماعت ہے جس میں تمام اقوام ، مذہب کی نمائندگی شامل ہے تمام اقوام و مذہب پر مشتمل ایک گلدستہ ہے بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام کی ترقی و فلاح و بہبود پر استعمال پارٹی کی اولین ترجیحی ہے۔

بلوچستان کے حقوق کیلئے ہرفورم پر جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر احمد خان خلجی کے طرف سے دئے گئے ظہرانے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور خان کاکڑ، قبائل رہنماء حاجی ملک امان اللہ خان کاکڑ ،حاجی نعیم خان کاکڑ ،حمید اللہ خان کاکڑ ودیگر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر پارٹی امور ، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرع پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے انتہائی کٹھن حالات میں اقتدار سنبھال کر صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے پارٹی کے مرکزی کی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ، پارٹی کی قیادت میں پارٹی کے صوبائی وزراء اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، سینیٹرز نے دن رات جدوجہد کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیا ہے۔

بی اے پی نے جب صوبے کی بھاگ دوڑ سنبھالا تو صوبہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا تھا لیکن پارٹی نے اٹھادیوں کے ساتھ ملکر ڈھائی سالہ دور حکومت میں صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام سے کئے گئے وعدے پور ے کر رہی ہے ہم پرعزم ہیں کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کی بنیادوں کو مزید مستحکم کریں گے عوام نے جس اعتماد کااظہار پارٹی کیا تھا پارٹی عوام کے اعتماد پر پورااتررہی ہیں اور بلوچستان کے کونے کونے میں ترقی منصوبوں کاجال بچھادیاگیا ہے اور صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کررہے ہیں۔