کوئٹہ: کیسکونے اسی کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا کے چالیس سے زائد ٹیوں کی بجلی منقطع کردئیے شہر میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ۔ترجمان واسا نے بتایا کہ شہر میں واسا کے ٹیو ب ویلز پر بجلی کے بلوں کی مد میں اسی کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے رقم نے ملنے کی وجہ سے واسا اب تک ان ٹیوب ویلز پر واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں کرسکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واجبات کی عدم دستیابی پر کیسکو نے چالیس سے زائد ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردی ہے بروری ،فیصل ٹاون ،اے ون سٹی ،نیو الگیانی ،طوغی روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں واسا کے ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع ہونے سے پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے ۔