کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر تشدد ،گرفتاریوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد، گرفتاریاں کرکے عمران خان نے خود کو بد ترین آمر ثابت کردیا ہے بد ترین مہنگائی کے باوجودہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ملک میں ہر طبقے پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے ۔ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدرجمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے اور مطالبات کی منظوری کی بجائے ان پر آنسو گیس کے شل اور ڈنڈے برسائے گئے، تنخواہوں میں اضافے اور ریلیف کی بجائے ملازمین کو گرفتاریاں کرلیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے،پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں ایک روپے کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا ، مطالبات کو تسلیم کیاجائے ۔