|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2021

ماشکیل: پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل چالیس ہزار نفوس پر مشتمل علاقے میں لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت پر ہے یہاں پر عرصے دراز سے لوگ زراعت سے وابستہ ہے بلوچستان میں سب سے زیادہ کھجوروں کے باغات ماشکیل میں ہے اور اس علاقے کو کھجوروں کا شہر بھی کہا جاتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور حکومتی عدم توجہی کے باعث اب کھجور کے باغات خشک ہونے لگے ہیں۔

جبکہ اس علاقے میں سالانہ کثیر تعداد میں کھجور کی پیداوار ہونے کے باوجود ڈیٹ فیکٹری سے محروم رہ چکی ہے علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح بھی نزدیک ہے دوسری جانب سے علاقے میں متعدد لوگوں نے بور لگائے ہیں۔

جو کہ قدرتی طور پر پانی نکلتی ہے لیکن نہ کھجور کے باغات ہیں نہ کہ کوئی اور کاشت کاری چوبیس گھنٹے پانی ضائع ہو رہی ہے پانی ایک عظیم نعمت ہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتی رہی تو یقینی طور پر علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح نیچے جائے گی علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماشکیل میں ڈیٹ فیکٹری کی منظوری طور پر دی جائے تاکہ علاقے کے بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہو اور لوگوں کے سال بھر کے محنت ضائع نہ ہو۔