قلات: جمعیت علماء اسلام کے مرکزئی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یہ طے ہوا ہے کہ سینٹ اور ضمنی انتخابات پی ڈیم ایم میں شامل جماعتیں مشترکہ لڑیں گی سینٹ الیکشن کے اوپن بیلٹ سے ہمیں کو ئی مسئلہ نہیں البتہ حکومت خوف زدہ ہے کہ کہیں ان کے ممبران ادھر ادھر نہ ہو جائے، ہمیں معلوم ہے کہ بہت سارے لوگ پیرا شوٹ کے ذریعہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں اترے ہیں۔
ان کی کو شش ہے کہ ماضی کی طرح ضمیر فروشوں سے ووٹ حاصل کر سکیں عمران ایک شو پیس ہے اسکا نہ تو کوئی وژن ہے اور نہ ہی اب تک کسی بڑے پروجیکٹ پر کام کیا مہنگائی نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا لو گ بھوک سے مررہے ہیں اور حکومت سب کچھ ٹھیک ہے کا راگ الپ رہے ہیں اس وقت پی ڈی ایم بائیس کروڑ عوام کی امید بن چکی ہیں عمران نیازی کے پشت پر اور لوگ ہیں 26مارچ کو ہر حال میں لانگ مارچ ہو گی پی ڈی ایم چاہتی ہیں کہ عمران نیازی کی پشت پنائی کرنے والے اپنے کام سے کام رکھیں سینٹ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گی۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جامع شاہ ولی اللہ کوہنگ قلات میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگاہی بے روز گاری اور بھوک اور افلاس کے سواہ کچھ نہیں دیا اس حکومت کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے طے کیا ہے کہ سینٹ اور ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔
حکومتی لوگ سینٹ الیکشن میں کامیابی کے لیے پیرا شوٹ کے زریعہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں اتر رہے ہیں تاکہ ضمیر فروشوں سے ووٹ حاصل کر سکے لیکن ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہماری صفوں میں ضمیر فروش نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایک شوپیس ہے اسکے پشت پر اور لوگ ہے پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ہر ادارہ اپنا اپنا کام کریں حکومت کی پشت پناہی کرنے والے بھی اپنے کام سے کام رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی لانگ مارچ 26 کو ہر حال میں ہو گی جس کے لیے تیاریاں ابھی سے جاری ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر کرنے والے اصل میں بہت خوف زدہ ہیں کیونکہ ان کے ممبران ادھر ادھر ہونے کے زیادہ چانسز ہیں انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم بہت ساری سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔